اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادي نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی نائب صدر جو بائڈن سے ملاقات میں کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف عراقی حکومت کی کارروائیوں کے لئے حقیقی بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے اور اس کے دوران عراق کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہئے۔
عراق کے وزیراعظم حیدر العبادي نے مزید کہا کہ داعش عراقی فوج سے بھاری نقصان اٹھانے اور شکست کھانے کے بعد لوگوں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ مشرق وسطی میں اپنی شیطانی سازش رچ سکے۔
اس موقع پرامریکہ کے نائب صدر جو بائڈن نے دعوی کیا کہ داعش کے خاتمے کے لئے ان کی حکومت، عراق کی حکومت کی مدد کے لئے آمادہ ہے۔
.....
/169